تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ریاست کے محکمہ آبپاشی کے صلاح کار آر ودیاساگر راو کی موت پر افسوس کااظہار کیا۔وزیراعلی کے دفتر سے جاری کردہ تعزیتی پیام
میں کہا گیا کہ ودیاساگر راو کی موت کی خبر سن کر وزیراعلی مایوس اور رنجیدہ ہوگئے۔وزیراعلی ان کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے اور انہوں نے ودیاساگر کی اسپتال میں عیادت بھی کی تھی۔